بھارت میں سیکڑوں میل لمبی سلاد تیار!

بھارت میں سیکڑوں فٹ لمبی سلاد تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے ۔

بھارتی شہر کو چی میں کسان ایسوسی ایشن اور سیکڑوں طالب علموں نے7ہزار انڈوں اور مختلف اقسام کی 197کلو سبزیوں کی مدد سے دنیا کی سب لمبی سلاد بنا ڈالی۔

شملہ مرچ ، پیاز ،گاجر ،ٹماٹر ، بند گوبی ، چکندر ، کھیرے سے 814اعشاریہ 58فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 625فٹ کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں