صدر ٹرمپ خوش اور مطمئن ہیں وجہ جانیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مارک کیسووٹز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر خوش ہیں کہ ایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومے نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات میں صدر ٹرمپ زیر تفتیش نہیں تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مارک کیسو وٹز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ خوش اور مطمئن ہیں کہ انہیں اس معاملے میں مکمل طور پر بری قرار دیا گیا ہے۔
سابق ڈائرکٹر ایف بی آئی جیمز کومے کا تحریری بیان سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی ویب سائٹ پرجاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔
کومے نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کے خلاف تحقیقات روکنے کا کہا تھا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں وفاداری درکار ہے اور وہ ہم سے اسی کی توقع کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں