المناک حادثہ،اہم سیاسی جماعت کے صوبائی صدر کے دوبیٹوں سمیت متعددافرادشدیدزخمی

بنوں(آئی این پی )المناک حادثہ،اہم سیاسی جماعت کے صوبائی صدر کے دوبیٹوں سمیت متعددافرادشدیدزخمی بنوں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ، اے این پی ولی کے صوبائی صدر کے دو بیٹوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا گزشتہ روز تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع بنوں کرک کے سرحدی علاقہ انڈس ہائی وے بنوں لنک روڈ کے قریب دو موٹرکار گاڑیاں نمبر ایل ای جی 1471 اور پشاور ڈی 6475 آپسمیں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر کار میں سوار عوامی نیشنل پارٹی ولی کے صوبائی صدر فرید طوفان کے دو بیٹے حامد خان ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر انعام خان ساکنان غنڈی میرخون خیل ضلع
، ڈاکٹر شمس الرحمن ولد ظہیر گل ساکن جمرود ایجنسی اور دوسرے موٹرکار میں سوار امجد خان ولد گل شیر خان ساکن عیسیٰ خیل ڈومیل ، وزیب اللہ ولد محمد عظیم ساکن آباد خیل ڈومیل اور قیوم ولد صاحب خان ساکن میر امین کلہ ڈومیل زخمی ہوگئے موقع پر موجود لوگوں نے زخمیوں کو فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پہنچائے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا

اپنا تبصرہ بھیجیں