سوزوکی سوئفٹ کاپاکستان میں 4 میں سے 2 ماڈلز بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوزوکی سوئفٹ کاپاکستان میں 4 میں سے 2 ماڈلز بند کرنے کا اعلان۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ کے 4 میں سے 2 ماڈلز کو مستقبل میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈی ایل ایکس ایم ٹی اور سوزوکی سوئفٹ اے ٹی کو آئندہ سے مارکیٹ میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ ڈی ایل ایکس ایم ٹی نیو اور سوزوکی سوئفٹ اے ٹی نیو مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کی جاتی رہیں گی۔ سوزوکی سوئفٹ اے ٹی نیو 15 لاکھ 11 ہزار روپے جبکہ سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل
ایم ٹی نیو 13 لاکھ 75 ہزار میں دستیاب ہے۔ کاروں کے شوقین افراد کی جانب سے سوزوکی کمپنی کی جانب سے اس اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں