’’بچھو رانی‘‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین سے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ کسی بھی حشرات الارض یعنی لال بیگ، چھپکلی وغیرہ کو دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتی ہیں جس کا مشاہدہ عموماََ آپ نے بھی کیا ہو گا کہ ایسی کسی چیز کے سامنے آنے پر خواتین شدید خوف کا شکار ہو جاتی ہیں اور اکثرخواتین تو خوف سے چیخنے بھی لگ جاتی ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ تھائی لینڈ میں ایک خاتون ایسی بھی ہے جسے بچھو رانی کہا جاتا ہے جو طویل عرصے سے انتہائی زہریلے سیاہ بچھوئوں کے درمیان رہ رہی ہے۔ کنچنا کیٹ
نامی یہ خاتون تھائی لینڈ کے شہری پتایا کی رہائشی ہے جس نے حال ہی میں 12مربع میٹر تابوت میں 5ہزار بچھوئوں کے ساتھ 33دن گزار کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، یہی نہیں بلکہ اس بچھو رانی نے ایک زندہ سیاہ بچھو کو تو اپنے منہ میں مسلسل 3منٹ 28سیکنڈ تک رکھ کر منہ بند کر کے ایک اور عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔ کنچنا پوری دنیا میں بچھوئوں سے دوستی کے حوالے سے مشہور ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں