پاکستان کے اہم شہر پر امریکہ نے میزائل سے حملہ کردیا،ہلاکتوں کی اطلاعات

ہنگو(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنگومیں امریکی ڈورن حملے میں حقانی نیٹ ورک کااہم کمانڈرمبینہ طورپرہلاک کردیاگیاہے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوزکے مطابق اس حوالے سے سیکورٹی ذرائع نے کہاہے کہ حقانی نیٹ ورک کے اہم ترین کمانڈرابوبکراوراس کے ساتھی کوپیرکے روز سپین ٹل میں نشانہ بنایاگیااوراس گھرپرمیزائل داغے گئے جس میں کمانڈرابوبکراوراس کاساتھی رہائش پذیرتھے ،سیکورٹی ذرائع نے کہاکہ اس حملے میں گھربھی مکمل طورپرتباہ کردیاگیاہے ،سپین ٹل کے مقامی افراد نے بھی اس کی تصدیق کی ہے کہ امریکی ڈورن نے مبینہ دہشتگرد کے گھرکونشانہ بنانے کےلئے نیچی پروازکی تھی ۔دوسری طرف ابھی تک پاکستانی حکام نے اس ڈرون حملے کی
تصدیق یاتردیدنہیں کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں