پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ویرات کوہلی آپے سے باہر

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہےاور اس کا مقابلہ بنگلہ دیش سے جمعرات کو ہو گا جبکہ بدھ کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔ تاہم میچ سے قبل ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کیلئے اپنی نفرت ظاہر کر دی۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہاہے کہ شائقین کرکٹ اوردنیابھرمیں کرکٹ کے مداح آئی سی سیچیمپینز ٹرافی کا فائنل بھارت اورانگلینڈکے درمیان ہوتادیکھناچاہتے ہیں ۔ویرات کوہلی نے یہ گفتگوبھارتی ہائی کمیشن کی طرف ایک تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کی ۔ویرات
کوہلی نے کہاکہ ہم فائنل تک ضروررسائی حاصل کرلیں گے ،انہوں نے کہاکہ شائقین کرکٹ بھارت اورانگلینڈکے درمیان فائنل میچ دیکھناچاہتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں شاندارکھیل پیش کیاہے اورفائنل میں شاندارکھیل دیکھنے کوملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں