’’قطر کو سزا‘‘ امریکہ کھل کرسامنے آگیا ۔۔ سعودی عرب کو کیا کہہ ڈالا ؟

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک کی جانب سے خلیجی ریاست قطر کو دہشت گردی کی معاونت پر سفارتی بائیکاٹ کی صورت میں سزا دینے کا فیصلہ مثبت اقدام ہے۔ امریکا، قطر کو دہشت گردی کی مالی معاونت پر سزا دینے کا حامی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہاکہ وہ قطر اور خلیجی ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو دیکھ رہے ہیں۔ قطرکو دہشت گردی کی مالی معاونت کا سلسلہ بند کرنا ہو گا۔ امریکی صدر نے
کہا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف جنگ کامیابی سے ہم کنار ہو گی۔ایک دوسرے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردوں کو پناہ دینے اور ان کی مالی معاونت کرنے کے رد عمل میں بائیکاٹ کے فیصلوں کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں