’’شین وارن چاروں شانے چِت ‘‘ ملنگا نے ریکاڑڈ پاش پاش کر ڈالا ۔۔ ورلڈ ریکارڈ قائم

کارڈ ف (این این آئی) سری لنکن ٹیم کے فاسٹ بائولر لاستھ مالنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے بعد وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 13 ویں بائولر بن گئے ہیں، مالنگا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میںپاکستان کے خلاف میچ میں شعیب ملک کو آئوٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، شین وارن نے 293 وکٹیں لے رکھی تھیں، مالنگا نے 194 میچز میں 294 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز متھایا
مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 534 وکٹیں لیں

اپنا تبصرہ بھیجیں