ای این چیپل،ویوین رچرڈز اور برائن لارا نے چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بہترین کھلاڑی کس کو قراردیدیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آسڑیلوی کپتان ای این چیپل ،ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان ویوین رچرڈزاوربرائن لارانے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولرحسن علی کوآئی سی سی چیمپینزٹرافی میں بہترین کھلاڑی قراردیدیاہے ،سرکاری سپورٹس چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے آسڑیلیاکے سابق کپتان ای این چیپل نے کہاکہ چیمپینزٹرافی میں حسن علی کی بائولنگ بہت ہی متاثرکن رہی اورایسی پرفارمنس کسیاورکھلاڑی نے نہیں دکھائی ،اس دوران گفتگوکرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکے سابق کپتان ویوین رچرڈزنے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس ایونٹ میں حسن علی ایک بہت ہی بہترین دریافت ہیں اورمستقبل میں ان کومزیدمواقع دیئے جائیں توان کاکئیریرمزیدشاندارہوگا۔ویسٹ انڈیزکے سابق بیٹسمین برائن لارانے اس موقع
پرحسن علی کی بائولنگ کوسراہااورکہاکہ یہ پاکستانی ٹیم کےلئے ایک اہم ترین کھلاڑی بن چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں