اینکر پرسن کا رمضان میں نیلم منیر سے ایسا سوال کہ اداکارہ سیخ پا ہو گئیں ۔

کراچی (آئی این پی)ماہ رمضان کے شروع ہوتے ہیں تمام نجی چینلز پررمضان ٹرانسمیشن کا آغاز ہوجاتا ہے، اور لوگوں اس میں شرکت کرکے بیحد لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان ٹرانسمیشنز میں گیم شوز اپنی ایک الگ اہمیت رکھتے ہیں۔ ان شوز میں مختلف مہمانوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے، حالیہ آج انٹرٹینمٹ کی رمضان ٹرامیشن میں مشہور اداکارہ اور ماڈل نیلم منیر کو مدعو کیا گیا،خیال رہے کہ ان شوز میں نامور شخصیات اور سلیبرٹیز کو مدعو کرکے ان سے سوالات و جوابات کئے جاتے ہیں تاکہ عام عوام کو ان کے بارے میں جاننے کا موقع مل
سکے۔ نیلم منیر سے رمضان گیم شو کے دوران انہی سوالات و جوابات کا سلسلہ جاری تھا کہ میزبان کے ان سے اسپیلنگ پوچھنے پروہ آگ بگولہ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزیں اچھی بات نہیں میں ایسی چیزوں سے ناراض ہوجاتی ہوں اور اس پر جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں