دنیا کے 73ممالک میں موٹے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی ہے، تحقیق

کراچی(این این آئی)نئی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں موٹاپے کا شکار افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اورتین دہائیوں میں دنیا کے 73ممالک میں موٹے افراد کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔اسٹاک ہوم کانفرنس میں پیش کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق دنیا میں ہر دس میں سے ایک یا دو افراد موٹاپے کا شکار ہیں، 73ممالک ایسے ہیں جہاں 1980 کے بعد سے موٹے افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔تحقیق کے مطابق 2015 میں موٹاپے کا شکار

بچوں کی تعداد 10کروڑ 70لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ

بالغ افراد 60کروڑ 30لاکھ سے زیادہ ریکارڈ ہوئے۔ماہرین کے مطابق 2015 میں تقریبا 40لاکھ افراد کی موت کی وجہ موٹاپا تھا، موٹاپے کے باعث دنیا بھرمیں 1990 سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہواہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں