جشن مناتے پاکستانیوں سے بھارتی الجھ پڑے،برطانوی پولیس نے مزہ چکھادیا،سٹیڈیم میں افسوسناک واقعہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان کی فتح پرشائقین کرکٹ جشن منارہے ہیں لیکن دوسری طرف بھارت میں سوگ کاساماں ہے اوراسی وجہ سے ان سے پاکستانیوں کی خوشی برداشت نہیں ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق جب پاکستانی فتح کاجشن اوول کے گرائونڈمیں منارہے تھے تواس د وران دو پاکستانی مداحوں نےقومی ٹیم کی جیت پر جشن منانا شروع کیا تو وہاں موجود بھارتی آگ بگولہ ہوگئے اورانہوں نے پاکستانیوں سے لڑناشروع کردیالیکن پاکستانیوں نے اپناجشن جاری رکھااس دوران جب ایک بھارتی شہری نے اپنی حدکراس کی توبرطانوی پولیس نے اس کووہاں سے نکل جانے کاحکم دیدیاجبکہ پاکستانی جشن منانے میں مصروف
رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں