میں فائنل نہیں کھیلنے والاتھا ،آخری لمحات میں کیا ہوا؟ فخرزمان کے حیرت انگیزانکشافات

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف فائنل میچ میں نو بال پر آئوٹ ہونے سے بچنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوںکیونکہ اس کے بعدمیں سنچری کرنامیری زندگی کی ایک بہت بڑی خوشی ہے ۔ایک بیان میں فخرزمان نے کہاکہ نوبال پرآئوٹ نہ ہونے کےبعددوسرا موقع ملنے کا بھرپور انداز سے فائدہ اٹھایا،فخرزمان نے کہا کہ مجھے نہیں لگ رہا تھا کہ میں بھارت کے خلاف فائنل میچ کھیل سکوں گا لیکن فزیو نے کہا کہ میں اس میچ کےلئے فٹ ہوں ۔انہوں نے کہاکہ میں بھارت جیسے روایتی
حریف کے خلاف سنچری سکورکی جومیرے لئےبہت بڑااعزازہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں