ذلت آمیز شکست پربھارت میں دوسرے روز بھی صف ماتم،سابق بھارتی کرکٹرونود کمبلی نے بڑا دعویٰ کردیا

نئی دہلی(آئی این پی )پاکستان کے ہاتھوں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شرمناک شکست کے بعد بھارت میں دوسرے روز بھی صف ماتم بچھا رہا ،ہندوستانی ٹی وی چینلز ٹیم اور کپتان ویرات کوہلی کو اڑے ہاتھوں لیتے رہے ،سابق بھارتی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ہونے والی شکست ہمیں بہت عرصے تک یاد رہے گی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے بعد ملک بھر میں غم وغصے کی لہر پائی جارہی ہے ۔دوسرے روز بھی ہندوستانی ٹیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ۔ہندوستانی ٹی وی چینلز ٹیم اور کپتان
ویرات کوہلی کو اڑے ہاتھوں لیتے رہے ۔سابق بھارتی کرکٹرونود کمبلی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سب یہ یہی کہتے ہیں ہارو بے شک سب سے ہارو لیکن پاکستان سے نہ ہارو ۔ہمیں یہ شکست بہت عرصے تک یاد رہے گی۔بھارتی کرکٹرز کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی کپتانی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں