معروف بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی

ممبئی(این این آئی) بھارت کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد میں خود کشی کا رجحان تیزی سے فروغ پا نے لگا ٗ اب ایک اور نوجوان اداکارہ نے خود کشی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ بھوجپوری اداکارہ انجلی شریواستو کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پھنکے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ انجلی کے رشتے دار دو روز سے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہو رہا تھاجس پر انہوں نے اپارٹمنٹ کے مالک سے گھر کی
ڈوپلیکیٹ چابی لے کر دروازہ کھولا تو انہیں انجلی کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ممبئی کے ڈیٹی کمشنر پولیس رشمی کراندی کار نے بتایا کہ پولیس کو اب تک خودکشی سے معتلق کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے معلوم ہو سکے کہ اس نے خود کشی کیوں کی تاہم پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اداکارہ کریتیکا چوہدری اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں